مفتی رفیع عثمانیؒ والد اور والدہ کی قبر کے درمیان سپرد خاک

10:06 AM, 20 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: معروف عالمی دین اور مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانیؒ کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ انہیں والد اور والدہ کی قبر کے درمیان دفنایا گیا ہے۔ 

مفتی رفیع عثمانی ؒ  کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مفتی رفیع عثمانی کی تدفین دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں کی گئی ۔مفتی محمد رفیع عثمانی کا 86 سال کی عمر میں دو روز قبل انتقال ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں