اسلام آباد: وزیر ایوی ایشن اور ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد جلد انتخابات نہیں بلکہ ملک میں انتشار پھیلا نا ہے ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جلدی انتخابات کامطالبہ بلا جوازہے۔ عمران خان کی غیرقانونی حکومت کوبرداشت کیا۔ 4حکومتوں کےحکمران ہماری آئینی حکومت کوبرداشت کریں ۔
جلدی انتخابات کامطالبہ بلا جوازھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 20, 2022
عمران کی غیرقانونی حکومت کوبرداشت کیا،4حکومتوں کےحکمران ھماری آئینی حکومت کوبرداشت کریں
قبل ازوقت انتخابات مانگنےوالے سنجیدہ ھوتےتولانگ مارچ کی بجاۓاپنے استعفےمنظور کرواتے،صوبائ حکومتیں توڑتے ماحول خودبخود بن جاتا
انتشارکامقصدملک چلنے نہ دینا ھے
سعد رفیق نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے اپنے استعفے منظور کرواتے ۔ صوبائی حکومتیں توڑتے ماحول خود بخود بن جاتا۔ انتشار کا مقصد ملک چلنے نہ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹی تبدیلی کا ملبہ ووٹ چوری ،آئین شکنی، نیب کے عیب، ممنوعہ فارن فنڈنگ ،ادویات سکینڈل، خیرات خوری ، توشہ خانہ ، ٹیلی تھون چندے کی خوردبُرد ،بی آر ٹی ، روڈا پراجیکٹ سمیت جگہ جگہ بکھرا ہوا ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔