اسلام آباد:مولا نا عبد العزیز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اسلام مخالف قوانین بنا رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں ،ہم باطل قوانین کو نہیں مانتے ،صرف اللہ کا قانون مانتے ہیں ،اس لیے حکومت ملک کے معاملات درست کرنے کیلئے قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں ۔
مولانا عبد العزیز نے نیو نیوز کے پروگرام” لائیو ود نصر اللہ ملک “میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصل مسجد کے اندر بے پردگی کا خاتمہ کیا جائے ،اگر فیصل مسجد کا تقدس بحال نہ کیا گیا تو ہم وہاں جا کر کنٹرول سنبھال لیں گے ،ہمیں ایسی ریاست ہر گز قبول نہیں جو اسلام مخالف باطل قوانین نافذ کرے ،انہوں نے کہا میں صدر ،پارلیمنٹ ،وزیر اعظم کو نہیں مانتا ۔
مولانا عبد العزیز کا مزید کہنا تھا فیصل مسجد سمیت تمام مساجد سے فحاشی ختم نہ ہوئی تو ہم کنٹرول سنبھال لیں گے، کیا حکومت مقابلے کےلئے تیار ہے؟انہوں نے کہا وقت آئے گا تو بتا دیں گے ہم کیا ہیں؟ہمارے کتنے فالورز ہیں؟ایک وقت آئے گا جب اچانک اہل حق کھڑے ہو کر طاغوتی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،پاکستان میں اہل حق تیز ی سے آکر چھا جائیں گے۔
مولانا عبد العزیز نے کہا بس بہت ہو گیااللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کیا جائے ،جلد موجودہ غاصب نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر اپنا نظام حق لے کر آئیں گے۔
مولانا عبد العزیز کا کہنا تھا کہ میں نے طالبان سے کہا ہے کہ کفر یہ ریاستوں سے مدد نہ لی جائے ،طالبان کفار ممالک کے خلاف جہاد کریںاور کفار ریاستوں کو فتح کریں،طالبان کی اسی پالیسی کی وجہ سے ان سے اختلاف کرتا ہوں۔