سمندر پار پاکستانیوں کے عام پاکستانیوں سے زیادہ حقوق ہونے چاہئیں: غلام سرور خان

07:24 PM, 20 Nov, 2021

راولپنڈی: وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن مسلم لیگ ن کے دور میں گرفتار ہواتھا۔ مودی اور نواز شریف کے تعلقات کی بناء پر کلبھوشن کی گرفتاری پارلیمان میں ڈسکس نہیں ہوئی

راولپنڈی پبلک سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا مزید کہنا تھاکہ کلبھوشن کے معاملے پر حزب اختلاف نے ایڈجنرمنٹ موشن دی، تمام موشنز کو اسپیکر کے دفتر میں ختم کیا گیا، کسی جاسوس کے لیے رائٹ آف اپیل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، مودی کے یار وہ لوگ ہیں جن کی بہنوں بیٹیوں کے ہاتھ مہندی سے وہ رنگتا تھا، ہم نے آئی سی جے کی ڈائریکشن پر کلبھوشن کو اپیل کا حق دیا ۔  کلبھوشن کا کیس اتنا مضبوط ہے کہ وہ سزا سے نہیں بچ پائے گا، آئی سی جے کی ڈائریکشن نہ ماننے پر توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہونا چاہتے، اس لیے کلبھوشن پر بل کو پاس کیا گیا۔

وفاقی وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ  تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے  ان کا کہنا تھاکہ اس وقت 9 ملین سمندر پار پاکستانی ہیں، سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں میں ہم سے زیادہ سیاسی شعور ہے،۔

غلام سرور خان نے کہا کہ 70 فیصدسے زائد سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی سے منسلک ہیں ۔ سمندر پار پاکستانیوں کو عام پاکستانی سے زائد حقوق دینا چاہئیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا طریقہ کار کیسا ہو اس پر اپوزیشن ہمیں اپنی تجاویز دے۔

مزیدخبریں