نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے، بھارتی میڈیا آگ بگولہ

03:14 PM, 20 Nov, 2021

شکر گڑھ: کانگریس کے بھارتی پنجاب کے صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتار پور پہنچ گئے۔
پاکستانی حکام نے کرتار پور پہنچنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابا جی کے در پر پہنچنے پر خوش ہوں، دعا ہے امن بھائی چارہ قائم رہے، ماؤں کی گودیں آباد رہیں۔ 
نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں اور انہوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کی تعلیمات کے مطابق امن بھائی چارہ قائم رہے، یہ دونوں ممالک کیلئے اچھا ہے۔
دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھوکے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہاپسند میڈیا آگ بگولہ ہو گیا اور انہیں غدار تک قرار دیدیا گیا ہے۔ مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں اور سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفداررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے 2019ءمیں وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتار پور راہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت بھی بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے ان کے خلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ 

مزیدخبریں