ڈینگی پر اپوزیشن کا سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی کی انتہاء ہے: عثمان بزدا

02:11 PM, 20 Nov, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے بعد ڈینگی پر اپوزیشن کا سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی کی انتہاء ہے ۔

ڈینگی کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عناصر مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حالات میں سیاست چمکانا افسوسناک ہے ۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت کا ہے ۔ اپوزیشن عناصر کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے ۔ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

مزیدخبریں