پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف آج پشاور میں ریلی نکالے گی

11:16 AM, 20 Nov, 2021

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے آج مہنگائی کے خلاف پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیرپاو¿ اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔
پی ڈی ایم کے صوبائی میڈیا کو آرڈی نیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ مرکزی قائدین کی قیادت میں محمود مرکز سے روانہ ہو گا۔ ریلی کی سیکیورٹی کے فرائض جے یو آئی کی رضا کار تنظیم انصار الاسلام نبھائے گی جبکہ ریلی کی موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہے گی۔ 
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام اس مہنگائی مارچ میں مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیر پاو¿، محمود خان اچکزئی، اویس احمد نورانی، پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔ 
اپوزیشن اتحاد کے صوبائی میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق ریلی میں شریک قائدین ریلوے پل پہنچ کر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے اور مہنگائی کے اس طوفان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں