روی چندرن ایشون بھی بابر اعظم کے دیوانے نکلے

09:26 PM, 20 Nov, 2020


چنائی : بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روی چندرن ایشون بھی بابر اعظم کے فین نکلے۔ سوشل میڈیا کے بات کرتے ہوئے انہوں نے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تعریفوں کو پل باندھ دیے ہیں۔ 


یوٹیوب  چینل پر انضمام الحق کیساتھ بات کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ بہت سالوں بعد پاکستان کی ٹیم میں ایسا بلے باز شامل ہوا جس کی بلے بازی دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک پڑتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا بلےباز ہے جس کو بیٹنگ دیکھنے کو دل کر تا ہے۔ انہوں نے کہا بابر اعظم  بلین ڈالر کھلاڑی ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے انگلینڈ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اور آسٹریلیا میں بھی سنچری اسکور کی ۔ایشون نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ انہیں اظہر علی کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں پہلے ہی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ دورہ نیوزی لینڈ بابر اعظم کی پہلی ٹیسٹ آزمائش ہو گا۔ 

مزیدخبریں