القاعدہ رہنما ایمن الظواہری انتقال کر گئے، عرب میڈیا

09:02 PM, 20 Nov, 2020

کابل: القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے انتقال کے جوالے سے سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب عرب نیوز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ایمن الظواہری کی موت بارے میں عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بہتر طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے  ان کی افغانستان میں موت ہوئی ہے کیونکہ وہ چند عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ 

القاعدہ کے رہنما جن کی عمر 69 سال تھی آخری بار روال سال امریکا پر ہونے والے نائن الیون حملوں کے سلسلے میں جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔ 

عرب میڈیا نے پاکستانی اور افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالہ دیتے ہوئے القاعدہ لیڈر کی موت کی تصدیق کی ہے اور انہوں لوگوں نے بتایا کہ انہیں اس بارے میں میڈیا پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق القاعدہ میں ایک قیادت کے خلا کو جنم دے سکتی ہے کیونکہ جو دو سینئر کمانڈر تھے جو ان کی جگہ لے سکتے تھے ان کو حال ہی میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ 

ان میں سے ایک القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ تھے جہنیں امریکا کی اسپیشل فورس نے آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا جبکہ دوسرے ابو محمد مصری تھے جن کو القاعدہ کی قیادت میں دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا تھا اور عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انہیں بھی رواں سال ایران میں مار دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں