پشاور میں جلسہ ہر صورت ہو گا، پی ڈی ایم رہنما ڈٹ گئے

08:34 PM, 20 Nov, 2020

اسلام آباد: پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔ اپوزیشن  اتحاد پی ڈی ایم نےجلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین سردار حسین بابک،مولانا عطا الرحمن ہمایوں خان ،سکندر شیرپاو ودیگر نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ حکومت تصادم کا ماحول بنار ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے ساتھ نمٹنا آتا ہے ۔

 عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینا حکومتی چال قرار دیا ہے۔ ایمل ولی خان نے  کہا سرکاری مشینری کے ذریعے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ  نے حکومت پر کورونا انجینئرنگ کا الزام بھی دھردیا۔ 

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی  کا کہنا ہے کہ عوام اور جیالے تیاری کرلیں، 22 نومبر کو دمادم مست قلندر ہوگااوراپوزیشن پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دے گی۔

  پی ڈی ایم نے کل سے باقاعدہ جلسے  کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے ہر حال میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کردیا ۔صوبائی قائدین کا کہنا ہے کہ جہاں رکاوٹ ہوگی وہاں سڑک بند کرینگے۔ پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ کارکنان کو بتا دیا ہے کہ ہر حال میں 22 کو جلسے میں شرکت کریں۔ 

مزیدخبریں