کولمبو: پی سی بی نے سری لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے شعیب ملک کو این او سی جاری کر دیا ۔ جس کے بعد آل راونڈر شعیب ملک چند روز میں سری لنکا روانہ ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو سری لنکن پریمئر لیگ میں شرکت کیلئے اجازت دیدی ہے۔ جس کے بعد شعیب ملک آئندہ چند روز میں لیگ میں شرکت کرنے کیلئے سری لنکا روانہ ہو جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کامران اکمل کے این او سی کی درخواست بھی موصول ہوئی ہے۔ اور دستاویزات کی تصدیق کے بعد کامران اکمل کو بھی این او سی جاری کر دیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے شاہد آفریدی تاخیر سے سری لنکا روانہ ہوں گے ۔ یاد رہے کہ لنکا پریمئیر لیگ 27 نومبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں محمد عامر ، عثمان شنواری اور اعظم خان شرکت کے لیے سری لنکا پہنچ چکے ہیں۔