‘ایف بی آر قابل ٹیکس آمدنی وصول کرنا شروع کرے تو قرضوں کی ضرورت نہ پڑے’

Pakistan,FBR,Tax,Dr ishrat hussain
کیپشن: فوٹو/اسکرین گریب۔۔۔۔۔۔نیو نیوز

اسلام آباد: ڈاکٹر عشرت حسین نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے ہمراہ پریسں کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ اداروں میں تقرریوں کے حوالے سے ماہرین سے مشورے لئے گئے ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر اداروں کو بہتر کرنے کے لئے اچھی ٹیم بنائی ہے اور ان اداروں میں وزیراعظم نے میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو مضبوط اور فعال بنانا طویل اور سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا سسٹم بنایا جائے جو وقت کے تقاضوں کے مطابق ہو اور ادارے اپنا کام بڑی تیزی سے کر سکیں اور اس کے لیے کام بھی جاری ہے۔

ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ کچھ ادارے پاکستان کے کچھ ادارے ریڑھ کی ہڈی کی طرح کام کرتے ہیں اور ان میں سے بڑا ادارہ ایف بی آر ہے ۔ اگر یہ ادارہ قابل ٹیکس آمدنی وصول کرنا شروع کرے تو پھر ہمیں قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس وقت پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ 

وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات نے کہا کہ اداروں کو گرانا یا کمزور کرنا بہت آسان ہے  تو اداروں کا زوال بہت جلدی ہوتا ہے لیکن اداروں کو مضبوط کرنا۔ وزیراعظم کی پہلی ترجیح تھی کہ اداروں کے سربراہوں کی جتنی بھی تعیناتیاں کریں وہ میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور جس کے لیے کابینہ میں ایک سمری لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کے درخواستیں آتی ہیں اور ان ناموں کی فہرست مختصر کر دی جاتی ہے اور اس کے بعد 10 یا 12 آدمیوں کا پینل بنا کر آزاد سلیکشن بورڈ کے سامنے بھیج دیا جاتا ہے، جس میں منسٹر انچارج کے علاوہ باہر سے اس فیلڈ کا ماہر بلایا جاتا ہے اور اسٹبلیشمنٹ بورڈ سمیت دیگر لوگ شامل ہوتے ہیں جو انٹرویو کرتا ہے۔