پنجاب میں شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی

Pakistan,Punjab govt,Marriage halls
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: عالمی وبا کی دوسری لہر اور کیسز میں اضافے کے باعث حکومت پنجاب نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پاپندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہریوں کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت ہو گی۔ ا

س کے علاوہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ تین سو افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی اور کھلی جگہوں پر ہونے والی تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہو گا۔ تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی شہریوں کے لئے چہرہ ڈھانپنا لازمی ہو گا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر ہونیوالی تقریبات پر پابندی کا اطلاق بیس نومبر سے اکتیس جنوری تک لاگو رہے گا۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے وبا کی دوسری لہر کے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر چھ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وبا کے دو ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں مریضون کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 

ادھر مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کمشنر کراچی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

چار اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیں۔

غربی ، وسطی، جنوبی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہو گا۔