ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں، سب ایک یونٹ ہیں:بابر اعظم

There is no question of grouping in the team, they are all one unit: Babar Azam
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں ،کوشش ہوتی ہے ذمے داری لوں اور اسی ذمے داری کےساتھ کھیلتا ہوں،دورہ نیوزی لینڈ کے لئے کھلاڑی پرجوش ہیں،پریشر کو انجوائے کرتا ہوں،کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلوں جبکہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سرفرازاحمد اوراظہرعلی سے بہت کچھ سیکھا ہے،ان سے مشورہ بھی کرونگا، کوشش یہی ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں، بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے ، نیا چیلنج اور ذمے داری ملی ہے، دبائو نہیں ہے، لطف اندوز ہوں گا ۔


بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم بیک ٹو بیک کھیل رہے ہیں اور پر اعتماد ہیں،سب ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہیں،قومی ٹیم جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی جبکہ سیریز جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔


کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مکی آرتھرکے دیے ہوئے ا عتمادکی وجہ سے ہمیشہ اچھی پرفارمنس رہی، بیرون ملک ہم اچھا کھیلتے آرہے ہیں،انگلینڈ میں ہماری پرفارمنس اچھی تھی، چیلنجزکاہمیشہ سامنا ہوتاہے،بیرون ملک کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوان فاسٹ بولرزنے اچھی کارکردگی دکھائی، انہیں سپورٹ کرنا ضروری ہے جبکہ فیصلہ مجھے کرنا ہے لیکن مشاورت کروں گا۔


بابر اعظم نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوںکے ساتھ کھیلتے ہیں تو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،ٹیم کی بیٹنگ اور باﺅلنگ بہترین ہیں،کھیلتے رہنے سے ہی بہتری آتی ہے،ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں ہے جبکہ پی سی بی کی طرف سے مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں ہے اور کوشش ہے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی شروعات کریں۔


ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے کھلاڑی پرجوش ہیں،ہرٹورپرکھلاڑیوں کواعتماد اورمحنت کی ضرورت ہے،رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں، پی سی بی نے لانگ ٹرم کپتانی کیلئے اعتماد اور آزادی دی، اس لئے دبائو نہیں ہے،آسٹریلیا کے بعد اب انگلینڈ میں سنچری سکور کروں اورکوشش ہے نیوزی لینڈ،آسٹریلیا، انگلینڈ میں سنچری کروں۔