پاکستان سے عمرہ زائرین کے لیے بکنگ شروع

10:20 AM, 20 Nov, 2020

اسلام آباد: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد غیر ملکیوں پر عمرہ کی آدائیگی کے لیے پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں ، جس کے بعد پاکستان سے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز  نے عمرہ کی بکنگ شروع کردی ہے ۔

پاکستان میں حج و عمرہ ٹور آپریٹر ٹریولز کا کہناہے کہ پاکستانی ٹور آپریٹرز کے لیے سعودی حکومت سے عمہر کی ادائیگی کے معاہدے طے پاچکے ہیں ، جس کے پاکستان سے بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔سعودی حکومت کی جانب سے محدود پیمانے پر مقامی عمرہ زائرین کو اجازت دینے کے کامیاب تجربے سے محدود پیمانے پر مقامی عمرہ زائرین کا اجازت دی دی تھی ۔ تاہم پاکستان میں عمرہ ٹوڑ آپریٹرز اور سعودی حکام کے درمیان معاہدہ طے نہ پانے کی وجہ سے عمرہ کی بکنگ شروع نہ ہوسکی ۔

سعودی حکام نے مختلف ٹور آپریٹرز کے لائسنسز کی تجدید کردی ہے جس کے بعد عمرے کے پانچ ہزار ویزے جاری کیے ہیں ۔20 سے پچیس افراد پر مشتمل گروپ کی شکل میں پاکستان سے عمرہ زائرین بائیس نومبر کو روانہ ہوں گے ۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے ایس او پیز کی وجہ سے اخراجات بڑھ گئے ہیں ، جس کے باعث زائرین کی تعداد  میں  کمی ہوئی ہے ۔، ابتدائی طور پر دس دن کا عمرہ پیکج دو لاکھ بارہ ہزار روپے اور چودہ دن کا سوا دو لاکھ روپے مقرر کیا گیاہے ۔

عمرہ کے لیے طے کیے گئے ایس او پیز کے تحت زائرین کو کورونا ٹسیٹ کروانا ہوگا ۔ سعودی عرب پہنچتے ہی  تین روز قرنطینہ کرنا ہوگا، سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا، بسوں اور اور مسجد حرام اور مسجد نبوی میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا، عمرہ کے دوران اس بار زیارات پر پابندی عائد ہے ۔ ریاض الجنہ ، اور سلام پیش کرنے کی صرف ایک بار ہی اجازت ہوگی ۔

مزیدخبریں