سائوتھ افریقین کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی کورونا میں مبتلا، آئسولیٹ کر دیا گیا

09:09 AM, 20 Nov, 2020

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم مرض میں مبتلا اس پلیئر کا نام سامنے نہیں لایا گیا ہے، مذکورہ کھلاڑی اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر دو کھلاڑیوں کو بھی شک کی بنیاد کر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ کھلاڑی کا ٹیم کے دیگر ممبرز کیساتھ بھی قریبی رابطہ تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آتے ہی اسے سب سے الگ کرکے آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وبائی مرض سے متاثرہ پلیئر کی صحت ابھی ٹھیک ہے تاہم اسے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

کھلاڑی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرکٹ سائوتھ افریقا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف پر مشتمل افراد کے 50 سے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان 27 نومبر سے سیریز شروع ہو رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ادھر انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ کے روز مہمان ٹیم کیپ ٹاؤن میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں