وزیراعظم سے وفاقی وزراء خسروبختیار اور  شیخ رشید کی  ملاقات ، ملکی سیاست پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے وفاقی وزراء خسروبختیار اور  شیخ رشید کی  ملاقات ، ملکی سیاست پر تبادلہ خیال
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر ولید اقبال اور وفاقی وزراء خسرور بختیار اور  شیخ رشید کی  ملاقات ، ملکی سیاست سمیت وزارتوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی،  اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر ولید اقبال نے ملاقات کی اور سینیٹ میں نئے بل لانے سے متعلق مشاورت کی۔

عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے شیخ رشید سے انکی صحت دریافت کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ایم ایل ون منصوبے  پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے شیخ رشید کو آرام کا مشورہ دیا۔