افغان صدر اشرف غنی کا داعش کیخلاف فتح کا اعلان

12:57 PM, 20 Nov, 2019

جلال آباد:افغان صدراشرف غنی نے شدت پسند تنظیم داعش کیخلاف فتح کا اعلان کردیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق چند ہفتوں کے دوران داعش کے 600 سے زائد شدت پسندوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ افغان حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے جلال آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل کسی کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ افغانستان داعش کے خلاف کھڑا ہوگا اور آج وہ داعش کی تباہی کا اعلان کر رہے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کابل انتظامیہ کا داعش کی شکست میں کردار صفر فیصد ہے۔

ان کے قبضے میں جو شدت پسند موجود ہیں وہ ایران،تاجکستان، ازبکستان، آذربائیجان، قازقستان اور مالدیپ کے باشندے ہیں۔

مزیدخبریں