خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

11:32 AM, 20 Nov, 2019

پشاور:خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

مالاکنڈاورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ سوات ،بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اورکلمہ طیبہ کا وردکرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں