فیس بک پر ہیکرز کا حملہ،صارفین کو مشکلات کا سامنا

08:39 PM, 20 Nov, 2018

لاہور : فیس بک پر ہیکرز کا حملہ ، فیس بک ویب سائٹ اس وقت مکمل طور پر صارفین کے استعمال میں نہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا سسٹم اس لیے کریش کرگیا ہے کیونکہ انسٹاگرام اور فیسبک دونوں کو ایک ہی وقت میں ہیکرز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان، بھارت ،آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں صارفین فیس بک کی سروس حاصل نہیں کرپارہے۔

 

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ صارفین کے سامنے فیس بک کا پیچ تو کھل جاتا ہے لیکن اس پر مزید کوئی سرگرمی نہیں ہوپاتی، تمام صارفین، خاص کر سوشل میڈیا پر چینلز اور پیچز چلانے والے صارفین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے گزشتہ روز بھی فیس بک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس سے اس کی سروس متاثر ہوئی تھی۔

مزیدخبریں