وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ

05:30 PM, 20 Nov, 2018

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ، خزانہ اور وزیر اطلاعات  بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ مشیر تجارت اور نعیم الحق بھی وفد میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہو گئے، ان کی کل ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہو گی جس کے بعد عمران خان اور ملائشین وزیراعظم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیراعظم ملائشیا کے بادشاہ اور سیاسی قیادت سے بھی ملیں گے ۔ مختلف میٹنگز کے دوران وزیراعظم کو ملائشیا کی ترقی کے ماڈل، تعمیرات اور روزگار کے مواقع  بڑھانے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کے علاوہ مشیر تجارت اور نعیم الحق بھی ملائشیا گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان معاشی تعاون اور باہمی تجارت میں اضافے کیلئے اس سے قبل سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے دورے کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں