پی ایس ایل 4 ڈرافٹنگ،فرنچائز مالکان نے کرکٹرز کا انتخاب کرلیا،مصباح زلمی کا حصہ بن گئے

03:57 PM, 20 Nov, 2018

اسلام آباد:پی ایس ایل فور کیلئے فرنچائز مالکان نے اپنی ٹیموں کے لیے کرکٹرز کا انتخاب مکمل کر لیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور فرنچائز مالکان نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔مصباح الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے جبکہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کو لاہور قلندرز نے منتخب کر لیا ، شاہد آفریدی ، شعیب ملک چھٹی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

سیزن فور ڈرافٹنگ میں چھٹی ٹیم نے سٹیو سمتھ کو اپنی ٹیم میں چنا،سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی اور انگلینڈکے جوئے ڈین لی بھی اسی ٹیم کا حصہ بنے۔ لاہور قلندر زنے اے بی ڈویلیرز اور کارلوس بریتھ ویٹ کا انتخاب کیا ، نیوزی لینڈ کے کورے اینڈر سن بھی قلندرز کا حصہ بنے ۔

پشاورزلمی کے محمد حفیظ لاہور قلندر زمیں شامل ہو ئے جبکہ یونائیٹڈ کے مصباح الحق کو پشاور زلمی نے چن لیا، کیرن پولارڈ بھی زلمی کا حصہ بن گئے،ڈیرن براوو کا انتخاب کوئٹہ گلیڈیٹر نے کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے این بیل کو خریدا۔

مزیدخبریں