واشنگٹن: وائٹ ہاوس نے امریکی نیوز چینل سی این این کے صحافی جم اکاوسٹا کا پاس بحال کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس نےسی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پاس بحال کر دیا۔
سارہ سینڈرز نے کہا کہ صحافیوں کو وائٹ ہاوس پریس کانفرنس کے نئے قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صحافی صرف ایک سوال پوچھ سکیں گے جبکہ فالو اپ سوالات کے لیے صدر کی اجازت دکار ہو گی۔ سی این این نے صحافی کے پاس کی بحالی کے بعد قانونی کارروائی ترک کر دی۔
واضح رہے 7 نومبر کو امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی اکوسٹا کا پریس پاس معطل کیا تھا۔ مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این صحافی جم اکاوسٹا کے امیگریشن پالیسیوں اور امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر برہم ہوئے تھے۔ کڑے سوالات پر صحافی کو کھری کھری سنا کر مائیک چھین لینے کا حکم دیا اور جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بھی معطل کروا دیا تھا۔
اپنے صحافی کے خلاف اقدامات پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کردیا ہے، سی این این کا موقف ہے صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرائے۔
سی این این کے مقدمہ کرنے پر وائٹ ہاؤس بھی میدان میں آگیا ہے، وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقدمہ کرنا سی این این کا ایک اور تماشا ہے، پُر زور دفاع کریں گے۔