چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ

03:33 PM, 20 Nov, 2018

اسلام آباد:چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان ما نی نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کے لئے سفیر کا کام کیا ،اس لئے سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جانی چاہئے۔

احسان مانی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن ہونے جا رہا ہے ،کافی انٹرنیشنل کھلاڑی آ رہے ہیںجبکہ اس سال آٹھ میچ پاکستان میں ہوں گے، اگلے سال تعداد بڑھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کوئی خاص ہدایات نہیں دیں لیکن کھیل کو بہتر بنانے کی بات کی، غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کے لئے کوشش جاری ہے، تفصیلات نہیں دے سکتا۔

مزیدخبریں