پاک بھارت کرکٹ تنازعہ، آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

02:38 PM, 20 Nov, 2018

دبئی : پاک بھارت کرکٹ تنازعہ کا آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے  پاکستان کا کیس خارج کردیا ہے۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے ڈسپیوٹ پینل نے پاک بھارت کرکٹ تنازعہ پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ تین روز کی سماعت اور دونوں اطراف سے زبانی اور تحریری دلائل کے بعد ڈسپیوٹ پینل نے پی سی بی کے بی سی سی آئی کے خلاف دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جاسکتی ۔

خیال رہے کہ 2014 میں پاکستان نے بگ تھری کیلئے بھارت کی مشروط حمایت کی تھی جس کے نتیجے میں ایک معاہدہ ہوا تھا ۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں طے پایا تھا کہ 6 باہمی کرکٹ سیریز کھیلی جائیں گی جن میں سے 4 سیریز کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی۔ پاکستان کے بار بار کے مطالبے کے باوجود بھارت نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا جس پر معاملہ آئی سی سی گیا تھا ۔ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا جو مسترد کردیا گیا۔

مزیدخبریں