پاکستان مذہب کی ہتک کے خلاف بین الاقوامی قرارداد لے کر آئے گا: وزیراعظم

01:50 PM, 20 Nov, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے دنوں میں نام کا مسلمان تھا،والد کے کہنے پرجمعے اورعید کی نماز پڑھتا تھا،کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک سکالر نے مجھے دین کی جانب راغب کیا جبکہ میرے ایمان کے راستے میں حائل رکاوٹیں آہستہ آہستہ ختم ہوگئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذہب کی ہتک کے خلاف بین الاقوامی قرارداد لے کر آئے گا، آزادی اظہار کی آڑ لے کر دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی جاسکتی۔

وفاقی حکومت کے زیر اہتمام کانفرنس میں سعودی عرب، عراق، ایران اور دیگر ممالک سے آنے والے مہمانوں کے علاوہ علما و مشائخ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کئی لوگ اسلام کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اور انہیں اس فلسفے کی سمجھ ہی نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہستی تھے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روزہ بین الاقوامی رحمت للعالمین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس کے انعقاد پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دین اسلام کا زیادہ علم نہیں تھا،پہلے میں عام مسلمان تھا ،جمعے کی نماز بھی کبھی کبھار پڑھتا تھا، میرے ایمان کے راستے میں حائل رکاوٹیں آہستہ آہستہ ختم ہوگئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے انسان کومقصد کے لیے پیدا کیا ہے،اللہ کے وجود پر یقین انسان کی زندگی بدل دیتا ہے،اللہ تعالی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے انسان کی زندگی بدل جاتی ہے جبکہ ریاست مدینہ کے 11 سالہ دور پر تحقیق کی ضرورت ہے۔فلاحی ریاست وسائل کی وجہ سے نہیں احساس کی وجہ سے بنتی ہے،اللہ نے نبی کریمﷺکورحمت للعالمین کاخطاب دیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺسے عقیدت اور محبت پیدا ہوئی تو سیدھے راستے پر چلا،اگر اللہ تعالیٰ میرا دل نہ بدلتے تو نہ کینسر ہسپتال بناتا اور نہ ریاست میں آتا،فلاحی ریاست وسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ احساس رحم کی وجہ سی بنتی ہے.

نبی کریم ﷺنے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی،سیدھے راستے پر چلتے رہناایک مسلسل جدوجہد ہے جبکہ میری خواہش ہے مذہبی سکالر عوام کو مذہب سے متعلق آگہی دیں اور انسان کا کردار ہی اسے بڑا بناتا ہے،نبی کریم ﷺکے سفیروں نے اسلام کو آگے بڑھایا۔

عمران خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی پرمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتےہیں،مزارات پرہندو اورسکھ سمیت ہرمذہب کےلوگ آتےہیں،پاکستان عظیم ملک بنے گا،نبی کریم ﷺ کی زندگی کوپڑھنےکوبعد میری زندگی میں تبدیلی آئی،میں کوئی سکالرنہیں ہوں،کئی لوگ اسلام کے ٹھیکیداربنے ہوئے ہیں،مدینے کے بعد پاکستان اسلام کے نام پربنا،نبی کریم ﷺ  تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے،نبی کریمﷺکی زندگی کوپڑھنےکوبعد میری زندگی میں تبدیلی آئی،پاکستان عظیم ملک بنے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پرمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتےہیں،خاکوں کے معاملے پرہماری حکومت نے ہالینڈ کی حکومت سے بات کی،ہمارے کہنے پرہالینڈ کی حکومت نےخاکےواپس لیے،خاکوں کا معاملہ اوآئی سی میں اٹھایا،اظہارآزادی کے نام پرسوا ارب مسلمانوں کوتکلیف نہیں پہنچاسکتے۔کنونشن کی تیاری کریں گے،دنیا کے مختلف ممالک سے کنونشن پردستخط کروائیں گے جبکہ مزارات پرہندو اورسکھ سمیت ہرمذہب کےلوگ آتےہیں۔

مزیدخبریں