ممبئی:بھارتی ٹیلیویژن کی اداکارہ چاہت کھنہ نے اپنے شوہر فرحان مرزا پر 'جنسی اور ذہنی تشدد' کا الزام عائد کیا ہے۔انڈین ڈرامے بڑے اچھے لگتے ہیں سے شہرت حاصل کرنے والی چاہت کھنہ اور فرحان مرزا کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور اداکارہ نے گزشتہ ماہ طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
اب پہلی بار انہوں نے اس بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کو چھوڑنا راتوں رات کیا گیا فیصلہ نہیں تھا اور وہ طلاق چاہتی ہیں مگر فرحان ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں۔چاہت کھنہ کا کہنا تھا صرف جنسی تشدد ہی نہیں، مجھے مالی اور ذہنی تشدد کا بھی سامنا ہوا.
گھر کے ماحول نے مجھے پاگل کردیا تھا، وہ مجھ پر جسم فروشی اور ساتھی اداکار سے معاشقے کا الزام عائد کرتا تھا، وہ میرے شو (قبول ہے) کے سیٹ پر اچانک آکر اس وقت جھگڑا کرتا تھا جب میں کسی سے گلے ملتی یا ساتھی اداکاروں سے مصافحہ کرتی، ایک بار مجھے ساتھی اداکار نے نئے گھر کی خوشی میں دی جانے والی دعوت میں مدعو کیا تو اس نے جوتا مجھے پر پھینک دیا۔
چاہت کھنہ کی فرحان مرزا سے 2 بیٹیاں ہیں اور اداکارہ نے دوران حمل اور پیدائش کے بعد بھی جسمانی تشدد کا الزام اپنے شوہر پر رائد کیافرحان ہر وقت میری نگرانی کرتا تھا یہاں تک کہ ایک سے دوسرے کمرے تک میرا پیچھا کرتا۔ مجھے اپنی دونوں بچیوں کو باہر لے جانے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ وہ جانتا تھا کہ میں اسے چھوڑ دوں گی۔ ہر دوسرے دن مجھ پر دوسروں سے جسمانی تعلقات کا الزام لگایا جاتا، درحقیقت وہ تو اپنے بھای سے میرے معاشقے کا الزام لگاتا۔
اداکارہ کے مطابق لڑائیوں کے دوران فرحان مبینہ طور پر انتہائی تذلیل آمیز سلوک کرتا دونوں بچیوں کی پیدائش کے دوران وہ مجھ سے کہتا کہ یہ بچے اسی کے ہے ناں؟ دوسری بچی کی پیدائش سے ایک دن پہلے اور 4 دن بعد، وہ مجھے کھینچ کر گھر سے باہر لے گیا اور نکل جانے کو کہا۔
چاہت کھنہ یہ بھی بتایا کہ ان تمام حالات کے باوجود وہ فرحان مرزا کے ساتھ اس لیے رہی کیونکہ انہیں پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی ٹوٹنے پر لوگوں کے طعنوں کا خوف تھافرحان کو چھوڑنے کا فیصلہ فوری نہیں کیا، میں اس کے ساتھ نباہ کرنے کی کوشش کرتی رہی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ دوسری شادی کی ناکامی پر بھی مجھے ہی الزام دیا جائے گا۔
یہ کسی بھی عورت کے لیے آسان نہیں ہوتا کیونکہ سماجی بوجھ بہت زیادہ ہوتا ہے، مگر پھر حد ہوگئی تو جولائی میں اپنی سالگرہ سے 2 دن پہلے میں نے گھر چھوڑ دیا، میں شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب میں خوش ہوں۔ان کے بقول میں طلاق چاہتی ہوں مگر وہ ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں، وہ مجھے اپنی ٹرافی بیوی کے طور پر ساتھ رکھنا چاہتا ہے مگر میں اس کے ساتھ کسی قیمت پر نہیں رہ سکتی، میں دوبارہ شادی بھی نہیں کرنا چاہتی۔