سوئٹزرلینڈ کے سٹنٹ مین نے پرندے کی طرح اُڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

10:35 AM, 20 Nov, 2018

جنیوا:کچھ لوگ اپنی ہمت اور جرا¿ت کے سہارے کارنامے انجام دیتے ہیں مگر حالیہ برسوں میں انسانی کارناموں کو چار چاند لگانے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے اور اسکے خاطر خواہ نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 59سالہ بہادر مہم جو اورسٹنٹ مین نے جیٹ پاور سے لیس بازوﺅں کی مدد سے 120میل فی گھنٹے کی رفتار سے کسی بڑے پرندے کی طرح اڑان بھرنے کا کارنامہ انجام دیدیا ہے۔ انکی اس پرواز کو ماہرین کشش ثقل کی نفی کی کوشش بھی قرار دے رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کارنامے کی انجام دہی میں اڑان بھرنے میں انکے 2نڈر اور بہادر قسم کے دوستوں کا بھی ہاتھ ہے۔

ان دونوں دوستوں کا تعلق ناروے سے ہے او ردونوں ہی مختلف قسم کی پروازوں کے گرویدہ ہیں اور اکثر اڑان بھرتے رہتے ہیں۔ جیٹ انجن سے لیس مصنوعی بازوﺅں کی تیاری کاربن فائبر سے ہوئی ہے اور اڑان بھرنے والوں کو دشواری بھی پیش نہیں آتی۔

مزیدخبریں