ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے فلم ’انڈین‘ کے سیکوئل سے اجے دیوگن کی چھٹی کرادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے بھارتی تاریخ کی سب سے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم 2.0 کے ذریعے بہترین اداکاری سے ہدایت کار شنکر کو ایسا گرویدہ بنایا کہ انہوں نے 1996 میں بننے والی فلم ’انڈین‘ کے سیکوئل میں بھی اکشے کمار کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم ’انڈین‘ کے سیکوئل میں اکشے کمار کمل ہاسن کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں مرکزی کردار کے لئے اکشے کمار سے قبل اجے دیوگن کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ہدایت کار کو اکشے کی فلم 2.0 میں بہترین اداکاری کی وجہ سے فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔
واضح رہے کہ لائیکوس پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’2.0‘ میں اکشے کمار کے ساتھ معروف اداکار رجنی کانت مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے، فلم 29 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔