رنگون: چینی وزیر خارجہ نے میانمار کی صدر آنگ سانگ سوچی پرزور دیا ہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش مشاورت کے ذریعے روہنگیا مسلمانو ں کا مسئلہ حل کر یں ۔
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونس کو دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنی چاہیئے،جبکہ میانمار کی ریاستی مشیر آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانو ں کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے چین کی پیش کردہ تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ مشاورت کے ذریعے متعلقہ مسئلہ کو حل کرنے کی امید ظاہر کی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میانمار کی قومی امور کی مشیر آن سانگ سوچی سے ملاقات کی ۔ جس میں وانگ ای نے کہا کہ چین میانمار میں قومی مفاہمت کے عمل میں حاصل شدہ پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریق ملک کے وفاقی آئین کی روشنی میں قومی یکجہتی اور علاقائی خود مختاری کے بارے میں سمجھوتہ طے کریںگے ۔