کولکتہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کے تیز ترین 50 سنچریاں بنانے کے عالمی ریکارڈ کو برابر کردیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 50سنچریاں مکمل کر لیں اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کے ہمراہ سب سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
18 ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں 32 سنچریاں بنانے والے کوہلی نے 348 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا اور ہاشم آملا نے بھی اتنی ہی اننگز میں 50 سنچریاں مکمل کیں۔
ویرات کوہلی نے ہاشم آملہ کو بڑے ریکارڈ سے محروم کر دیا
10:23 PM, 20 Nov, 2017