دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کو قتل کرنے پر 10 کروڑ انعام مقرر

09:09 PM, 20 Nov, 2017

ممبئی: بھارتی میں حکومتی جماعت بی جے پی  کے رہنما نے دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 10 کروڑ مقرر کرتے ہوئے رنویر سنگھ کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سورج پال امو نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کا قتل کرے گا اس کو 10 کروڑ روپے انعام دیا جائے۔ صرف یہی نہیں بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ اداکار رنویر سنگھ نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی معاونت کی لہذا اگر انہوں اپنے الفاظ واپس نہیں لیے تو رنویر سنگھ کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔
بی جے پی رہنما سورج پال امو کے بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وضاحت طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ شوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں فلم پدماوتی کی ریلیز پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں فلم کسی صورت ریلیز نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزیدخبریں