ممبئی: بالی ووڈ کے ممتاز فلمساز کرن جوہر کی سپر ہٹ فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر “ کے سیکول ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2“کا پوسٹر منظر عام پر آگیا۔ فلم میں اداکار ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2“ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ، پہلے پوسٹر میں ٹائیگر شیروف کو دکھایا گیا ۔ فلم ہدایات پونیت ملہوترا دے گیں جو اس سے قبل کرن جوہر کی ”کل ہوناہو“اور ”کبھی خوشی کبھی غم“میں معاون ہدایت کارکے طور پر کام کرچکے ہیں۔
یادر رہے کہ اس سلسلے کی پہلی فلم 2012میں ریلیز ہوئی تھی جس میں عالیہ بھٹ نے ڈیبیو کیا تھا،فلم کی کاسٹ میں شامل ٹائٹل رول اداکرنے والے فنکاروں کو اس فلم نے ایک بہترین آغاز فراہم کیا تھا۔امید کی جارہی ہے کہ اگلی فلم بھی ناظرین کومایوس نہیں کرے گی۔