نئی دہلی : روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپو ا کیخلاف رئیل سٹیٹ کمپنی کے ساتھ مل کر ایک رہائشی منصوبے میں مبینہ غبن اور فراڈ کے الزام میں بھارتی عدالت نے رئیل سٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی عدالت میں ماریہ شراپوا کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں مﺅقف اختیا ر کیا گیا کہ ایک رئیل سٹیٹ کمپنی نے2013ءمیں 53لاکھ روپے لے کر اسے ایک فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا اور ساتھ ہی ماریہ کے نام سے ایک ٹینس اکیڈمی بھی اسی رہائشی منصوبے میں قیام کی جائے گی مگر چار سال گزرنے کے باوجود اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔
عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس رہائشی منصوبے میں ماریہ شرپوا کے بھی شیئرز ہیں، عدالت نے درخواست پر پولیس کو ماریہ شراپو ااور رئیل سٹیٹ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے تاہم فی الحال کوئی بھی گرفتا ری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ مقدمے کی سماعت23نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔