رنبیر کپور کا رومانوی و کامیڈی فلمیں نہ کرنے کا اعلان

06:53 PM, 20 Nov, 2017

ممبئی : بالی و وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے رومانوی اور کامیڈی فلمیں کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اپنی فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی پر مایوسی کا شکار ہیں اور اب انہوں نے کامیڈی اور رومانوی فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار کی خواہش ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں اور خود کو رومانوی کرداروں تک محدود نہیں کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کئی رومانوی فلموں کی پیش کش ٹھکرادی ہے۔
واضھ رہے کہ رنبیر نے حال ہی میں کرن جوہر کی ایکشن فلم ’براہما سترا‘ سائن کی ہے جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کر رہے ہیں اور فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں