حکومت اور علماءو مشائخ اجلاس، راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات پبلک کرنے پر اتفاق

حکومت اور علماءو مشائخ اجلاس، راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات پبلک کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: حکومت  اور علماءو مشائخ کے درمیان ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا جس میں حکومت اور علما کے درمیان مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں یہ اتفاق پایا ہے کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر لائی جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرناختم کرانے کی کوششوں میں علماءو مشائخ کا اجلاس وزیرداخلہ احسن اقبال اور وزیر مذہبی امور کی صدارت میں ہوا ۔ وزیر داخلہ اور ،وزیر مذہبی امور نے ایک بار پھر علماءکو دھرنا ختم کرانے کےلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی ۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اجلاس کا اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اخلاص نیت اور خلوص دل کے ساتھ اس امر کا اعلان کرتا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہماری روح کا حصہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔
حالیہ حالات ہمارے لئے تفتیش کا باعث ہیں اورتمام فریقین کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، ربیع الاول کے تقدس کے حوالے سے ہم حکومت اور تحریک لبیک یارسول اللہ کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ معاملہ افہام و تفیہم سے حل کیا جائے۔اجلاس یہ مطالبہ کرتا ہے کہ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کو سامنے لایا جائے گا۔

۔