پہلے لوگ شیر سے ، اب گائے سے ڈرتے ہیں،یہ سب مودی سرکار کی دین ہے، لالو پرشاد

03:48 PM, 20 Nov, 2017

نئی دہلی:معروف بھارتی رہنما لالو پرشاد یادیو نے کہا ہے کہ پہلے لوگ شیر سے ڈرتے تھے ، اب گائے سے ڈرتے ہیں ، یہ سب مودی سرکار کی دین ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابقلالو پرشاد یادیو نے اپنی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ 

گا رکھشا کمیٹیوں کی وجہ سے ریاست بہار کا معروف سونی پور میلہ مویشیاں جسے ایشیا کا سب سے بڑا میلہ مویشیاں خیال کیا جاتا تھا ، ایک ایسا میلہ بن چکا ہے جس میں کسی قسم کے مویشی نہیں لائے جاتے ۔

مودی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو بری طرح شکست سے دوچار کریں گی ۔

مزیدخبریں