مستقبل میں پسینے کی بو سے موبائل کا لاک کھولے گا،برطانوی اخبار

مستقبل میں پسینے کی بو سے موبائل کا لاک کھولے گا،برطانوی اخبار

لندن: موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم ترین حصہ بن گیا ہے اس سے متعلق نت نئی خبریں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔موبائل فون کو کھولنے یا ان لاک کرنے کے لیے سب سے پہلے پاس ورڈ متعارف کرایا گیا ۔


بعد ازاں فنگر پرنٹ،آئی پرنٹ اور آخر میں چہرے کے یعنی فیس پرنٹ کا طریقہ سامنے آیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ کہ آ ئندہ پانچ برسوں سے بھی کم عرصے کے دوران آپ اپنا اسمارٹ فون پسینے کی بو کے ذریعے کھول سکیں گے۔


بالکل اس طریقے سے سے جیسے آپ اپنے فنگر پرنٹ یا فیس پرنٹ کا استعمال کرتے ہیں واضح رہے کہ ہر انسان کے پسینے کے ذرات بھی دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں۔ اس کوبنانے والوں کا کہنا ہے یہ طریقہ ہیکروں سے محفوظ بنانے کے لیے بہترین ہو گا۔