کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچے ہمارے ملک میں سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے ملک سب سے بڑا اثاثہ بچے ہیں ریاست والدین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت آگے بڑنے کے مواقع فراہم کرے۔ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پر انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انقلابی اقدامات کے ذریعے بچوں کا تحفظ کیا پولیو اور دیگر بیماریوں سے حفاظتی ویکسنیشن کی شروعات کی گئیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں