ممبئی:بگ باس کنٹسٹنٹ ارشی خان نے شلپا کو بات کرتے ہوئے بتا یا کہ مجھے سب کے سامنے تھپڑ مارا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارشی خان جو بہت مضبوط بنتی ہیں نجی زندگی میں تشدد کا شکار رہیں ہیں ۔انہوں نے اپنی قریبی دوست شلپا کو بتایا کہ و ہ بطو ر فیجیرو تیریپسٹ کام کرتی تھیں۔ ان کا درینہ دوست بہت شکی تھا اور جب تک وہ ہسپتال میں رہتی تھی تب تک وہ ان کے آفس کے باہر کھڑا رہتا تھا ۔ایک دن انہوں نے بتایا کہ میں دفتر سے باہر آئی تومیرے بوائے فرینڈ نےسب کے سامنے تھپڑ دے ماراکیونکہ مجھے پسینہ آیا ہوا تھا۔
ارشی نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا درینہ دوست مجھےاچھا نہیں سمجھتا تھا اس کو لگتا تھا کہ میرا کریکٹر ٹھیک نہیں ہے۔یاد رہے معروف ماڈل ارشی خان نے شاہد آفریدی پر بھی الزام لگایا تھا کہ میرے اور شاہد کے درمیان غیر اخلاقی تعلقات تھے۔