سعد حریری آج مصر کے دورہ پر قاہرہ پہنچیں گے،کل وطن واپس روانہ ہوں گے

12:00 PM, 20 Nov, 2017

نواز شریف کو مشرف سے بچانے والے اسلامی ملک کے معزول وزیر اعظم مصر چلے گئے

بیروت :لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری منگل کے روز مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں منگل کے روز قاہرہ جاوں گا جہاں اپنے دوست جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کروں گا۔

جس کے بعد کل (بدھ کو)وطن واپس لوٹ جاﺅں گا،خیال رہے کہ سعد حریری ہفتے کی صبح سعودی عرب سے فرانس پہنچے تھے جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کو وطن واپس لوٹیں گے۔

مزیدخبریں