پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاری شروع

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاری شروع

سعودی عرب اور پاکستان کی افوان نے مشترکہ منصوبہ بنا لیا

ریاضِ: سعودی عرب اور پاکستان کی افواج نے مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاری شروع کر دی ہے ان مشقوں کا شہاب ٹو کا نام دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق شہاب ٹو نامی یہ مشقیں ریاض میں کی جائیں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر کاکہنا ہے کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کاتبادلہ ہو گا کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں یہ عسکری اتحاد 2015ء میں تشکیل پایا تھا جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔