فکس اِٹ مہم کے کارکنوں کو جیل بھیجنا سندھ حکومت کی بربریت ہے، عمران خان

فکس اِٹ مہم کے کارکنوں کو جیل بھیجنا سندھ حکومت کی بربریت ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کراچی میں فکس اِٹ مہم کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف بول پڑے۔ کہتے ہیں پرامن کارکنوں کو جیل بھیجنا سندھ حکومت کی بربریت ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی ٹویٹ میں کہا فکس اٹ کراچی میں تعلیم کی بدحالی کے خلاف پرامن احتجاج کر رہی تھی لیکن سائیں سرکار نے یلغار کر دی اور بے دریغ تشدد کیا۔

کپتان کا کہنا ہے کہ فکس اٹ کے کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنا بربریت کی انتہا ہے اور سندھ حکومت کے اقدام جمہوری حقوق کی بھی نفی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں