فیض آباد دھرنا، عدالت نے وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا

10:27 AM, 20 Nov, 2017

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر فاضل جج نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہوا جس پر ابھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔

جج شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ دھرنے کے مسئلے پر قانون نافذ کرنے کا مسئلہ ہے اور تمام شہریوں کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ 4 سے 5 ہزار لوگ لاکھوں افراد کے حقوق سلب کر لیں گے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو آج ساڑھے گیارہ بجے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں