اسرائیلی وزیر کا عربوں ریاستوں سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

10:05 AM, 20 Nov, 2017

سعودی عرب کی گہر ی سازش، اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ خفیہ رابطوں کا انکشاف

بیت المقدس:اسرائیل کے ایک وزیر یوول اسٹینیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت سعودی عرب سمیت مختلف عربوں ریاستوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔تفصیلات کے مطابقاسرائیل کے سعودی عرب سمیت مختلف عرب ممالک سے خفیہ رابطے ہیں اس بات کا انکشاف خود اسرائیل ایک وزیر نے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ میں شامل وزیر توانائی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب سمیت مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں۔

تا ہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ممالک ایسا نہیں چاہتے اور ہم ان ممالک کی اس خواہش کا احترام کرتے ہیں۔اس سے قبل نیتن یاہو بھی عرب ممالک سے تعلقات کا اشارہ دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں