جدہ :سعودی عرب میں مزدور کے ویزے پر کام کرنے والے ایک غیر ملکی نے 30لاکھ ریال سالانہ جمع کئے ۔
انسداد منی لانڈرنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسے الزام ثابت ہوجانے پر 10برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی کارکن کو غیر معمولی رقم بینک میں جمع کرانے پر اس سے أمدنى کے ذرائع دریافت کئے گئے تھے جواب نہ دینے پر اس پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا اور 10برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
وزارت داخله کے متعلقہ ادارے کو 6برس کے دوران منی لانڈرنگ سے متعلق 15ہزار شکایایت موصول ہوئیں۔