واٹس ایپ ویڈیو کالنگ سے متعلق نئی ہدایات جاری

ہ واٹس ایپ ویڈیو کالنگ کا لنک دراصل وائرس لنک ہے

08:28 PM, 20 Nov, 2016

آئی ٹی ایکسپرٹ اور ترجمان وزارت آئی ٹی نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ ویڈیو کالنگ کا لنک دراصل وائرس لنک ہے، عوام احتیاط کریں۔

 اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ اسکینڈل کیلئے ویب استعمال کرنے کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں۔ معروف پیغام رساں ایپ سے ویڈیو کالز کے نظام کے تحت دوسرے صارفین کو مدعو کرنے کی بدنیتی پر مبنی دعوتوں کے پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسکینڈل کے بارے میں عوام کی اطلاع کیلئے متنبہ کیا ہے کہ صارفین کی ذاتی اور کالز کے ڈیٹا کو بدعنوان عناصر استعمال کر سکتے ہیں۔

 وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کا موضوع اسکینڈل میں ملوث عناصر کی جانب سے واٹس ایپ کے صارفین کو مخصوص ویب سائٹ کے ذریعہ مدعو کرنا ہے۔ ویڈیو کالنگ کی دعوت کے ساتھ دیئے گئے لنک پر کلک کرنے سے ویب سائٹ پر صارفین کو کوڈ آ جاتے ہیں جس کے بعد پراسیس کو اختتام تک پہنچانے کیلئے مزید دوستوں کو دعوت دینے کا کہا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں یہ عمل ہیک ہونے کی طرف مزید آگے چلا جاتا ہے۔

 وزارت نے کہا ہے کہ ویڈیو کالنگ کی فیچر ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے سے یہ باآسانی کے ساتھ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے کسی قسم کی دعوت کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ڈیٹا کی حفاظت کیلئے پاکستانی صارفین کو چاہئے کہ واٹس ایپ کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اسکینڈل سے باخبر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ہیکنگ فورموں نے بھی اس اسکینڈل کی رپورٹ دی ہے۔ 

مزیدخبریں