کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کانشانہ بننے والے 4بچے سپردخاک

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کانشانہ بننے والے چاربچوں کو نمازجنازہ کے بعد چڑھوئی میں سپردخاک کردیاگیا۔معصوم شہیدوں کے سفرآخرت میں اپوزیشن لیڈرآزادکشمیرچوہدری یاسین سمیت پاک فوج کے جوانوں نے شرکت کی۔4

08:31 PM, 20 Nov, 2016

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کانشانہ بننے والے چاربچوں کو نمازجنازہ کے بعد چڑھوئی میں سپردخاک کردیاگیا۔معصوم شہیدوں کے سفرآخرت میں اپوزیشن لیڈرآزادکشمیرچوہدری یاسین سمیت پاک فوج کے جوانوں نے شرکت کی۔اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چڑھوئی آزاد کشمیر کیری سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہید چار افراد کی نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری یاسین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.شہیدہونے والوں کے ورثاء پرعزم ہیں کہ ان کے بچوں کی قربانی ضروررنگ لائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر حکومتی خاموشی کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔بلاول نے افسوس ظاہرکیاکہ سرحدپر لاشیں گررہی ہیں اور حکومت خاموش ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پر جمہوری احتساب کامطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں