پاناما لیکس اپنی موت مرچکا ہے،رانا ثنااللہ

08:07 PM, 20 Nov, 2016

صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس اپنی موت مرچکا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےپی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تحریک انصاف نے قوم کا 6ماہ کا عرصہ ضائع کیا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے تو کہتے تھے کہ ہم ا لزام نہیں ثبوت عدالت لائیں گے لیکن وہ مسلم لیگ سے ثبوت مانگ رہے ہیں۔

تحریک انصاف نے قوم کا 6ماہ کا عرصہ ضائع کیا۔ بھارتی جارحیت کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔جنرل راحیل شریف سچے اور کھرے سپاہی ہیں۔جنرل راحیل شریف کا نام اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں