ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویے کے خلاف امریکا میں یہودی بھی اٹھ کھڑے ہوئے

03:40 PM, 20 Nov, 2016

نیو یارک :انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستی کے بیانا ت نے امر یکی اقلیتوں کو پریشان کر دیا ہے ،ٹرمپ نے میکسیکو کے رہنے والوں، مسلمانون پر خوب تنقید کی تھی
اب معروف امریکی تنظیم کے یہودی سربراہ جوناتھن گرین بیلیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی مسلمانوں کی رجسٹریشن کی گئی تو وہ خود کو مسلمان کی حیثیت سے رجسٹر کرائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ صدر بن کرایک ڈیٹا بیس بنائیں گے جہاں تمام امریکی مسلمانوں کو خود کو رجسٹر ڈکرانا ہوگا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ٹرمپ کے ترجمان نے مذاہب کی بنیاد پر رجسٹریشن کے عمل کی تردید کردی ہے
کے یہودی تنظیم کے سربراہ نے ایسے کسی ممکنہ اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔جوناتھن گرین بیلیٹ نے واضح کیا ہے کہ امریکا جس تناوسے گزر رہا ہے اس میں ایسا کوئی بھی اقدام خطرناک ہو گا۔

مزیدخبریں